Loading
لندن کے علاقے چیلسی میں لگژری گاڑیوں کے ونگ مررز چوری ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نوز شریف کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حالیہ واقعے میں چیلسی کی تین مختلف سڑکوں پر کھڑی مہنگی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، وارداتیں اتوار کی رات ہوئیں۔
چوری ہونے والے ونگ مررز میں بی ایم ڈبلیو ایکس تھری، پورشے میکن، جیگوار ایف پیس اور مرسڈیز سی کلاس شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق لگژری گاڑیوں کے الیکٹرانک فیچرز سے لیس ونگ مررز چوروں کا ہدف بن گئے، چوری شدہ پرزوں کی مالیت زیادہ ہے۔ چوری شدہ ونگ مررز کی تبدیلی پر مجموعی لاگت 40 ہزار پاؤنڈ سے تجاوز کرنے کا تخمینہ ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایون فیلڈ کے باہر سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نوز شریف کی بھی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔
چیلسی میں لگژری گاڑیوں کے ونگ مررز چوری ہونے کے واقعات کی لندن پولیس تحقیقات کر رہی ہے تاہم اب تتک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل