Monday, October 19, 2026
 

سرکاری حج اسکیم واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی کل آخری تاریخ

 



سرکاری عازمینِ حج کے لیے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی کل 20 اکتوبر آخری تاریخ ہوگی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری عازمینِ حج واجبات کی ادائیگی 20 اکتوبر تک لازمی مکمل کر لیں۔ ادائیگی کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کا حج پورٹل یا پاک حج ایپ استعمال کریں۔  پورٹل پر ادائیگی بینک کارڈ، ون لنک یا مینول بینک چالان کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے  بیان میں مزید کہا کہ حج درخواست کی منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات بروقت جمع کروائیں۔ حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر کے ڈاکٹر سے تصدیق کروانا لازم ہے۔ تصدیق شدہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حج پورٹل پر اپلوڈ کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ عازمینِ حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئی معلومات اور ہدایات کے لیے پاک حج ایپ لازمی استعمال کریں۔ بروقت ادائیگی اور دستاویزات کی مکمل فراہمی سے عازمین حج کے مراحل کو شفاف اور آسان بنایا جا رہا ہے۔ متعلقہ حکام نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ آخری تاریخ کے انتظار کے بغیر تمام تقاضے پورے کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل