Loading
کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کٹی پہاڑی کے قریب رکشہ الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ اس کا سگا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق بچے کی شناخت 4 سالہ صفیان جبکہ زخمی بچے کی شناخت 3 سالہ ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بچے آپس میں سگے بھائی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد رکشے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل