Loading
بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر ممبئی میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے مشتبہ ملزمان کی تصاویر حاصل کر لیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔
واقعے میں مبینہ طور پر تین افراد ملوث ہیں جنہوں نے فرار ہونے سے قبل اپنی موٹر سائیکلیں اندھیری ریلوے اسٹیشن کے قریب چھوڑ دی تھیں۔
پولیس نے موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو مشتبہ افراد کو اداکار کی رہائش گاہ کے قریب آتے دیکھا گیا۔
دوسری جانب واقعے کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے بھی ٹائیگر شروف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل