Loading
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروسہ قریشی اور بلال قریشی کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
حال ہی میں عروسہ قریشی نے انسٹاگرام پر چند مبہم پوسٹس شیئر کیں جن میں بے وفائی اور ازدواجی تعلقات سے متعلق باتیں کی گئی تھیں۔
ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’بے وفائی غلطی نہیں بلکہ ایک انتخاب ہے‘۔ دیگر پوسٹس میں ایسے مردوں پر تنقید کی گئی جو اپنی بیویوں کے بجائے دوسری خواتین میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بنا جب عروسہ نے انسٹاگرام پر بلال قریشی کو اَن فالو کر دیا، تاہم بلال اب بھی انہیں فالو کر رہے ہیں۔
ان پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی ممکنہ علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ وہ اس جوڑی کو الگ ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔
عروسہ یا بلال نے تاحال طلاق یا علیحدگی کی تصدیق نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں نے 14 فروری 2015 کو شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل