Loading
ایتھلیٹ محمد یاسین خان نے آئی ایف بی بی ورلڈ فٹنس کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے کھلاڑی محمد یاسین خان نے سلوواکیہ میں منعقدہ ورلڈ فٹنس کپ 2026 میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
پیسکو کے مطابق عالمی مقابلے میں 27 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ محمد یاسین خان کی نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں انہیں پیسکو میں گریڈ 18 میں ترقی بھی دے دی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل