Loading
وزارت خارجہ کی پیش کردہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ 21 ہزار 647 پاکستانی 71 ممالک کی جیلوں میں مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے قید ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے بیرون ملک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں جس میں انکشاف کیا ہے گیا ہے کہ بیرون ملک میں قید 21 ہزار 647 پاکستانیوں میں سے 8 ہزار 569 کو سزائیں سنائی جاچکی ہین۔
وزارت خارجہ کے مطابق 13000 سے زائد قیدیوں کا ٹرائل بیرون ملک عدالتوں میں جاری ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانی منشیات کرنسی اور انسانی سمگلنگ جعل سازی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے جیلوں میں ہیں۔
سب سے زیادہ 10745 پاکستانی سعودی عرب میں قید ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں 5297، قطر میں 599، عمان میں 578، امریکا میں 141، برطانیہ میں 23، ترکیہ میں 190 پاکستانی جیلوں میں ہیں۔
اس کے علاوہ اٹلی میں 353 ملایشیا میں 444 یونان میں 516، بھارت میں 738، ایران میں 169، چین میں 625 تھائی لینڈ میں 35، کزغستان میں 91، عراق میں 81، افغانستان میں 91، بحرین میں 218 اور آسٹریلیا میں 27 پاکستانی قیدی جیلوں میں قید ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل