Loading
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے زمبابوے میں زیرِ تعمیر وکٹوریا فالز اسٹیڈیم تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم نے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ورلڈ کپ 2027 کی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سارہ ایڈگر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ زمبابوے کے تینوں میزبان مقامات کا جائزہ لیا۔ نئے اسٹیڈیم میں فنشنگ کا کام جاری ہے، جہاں جلد ٹرائل میچ بھی کرایا جائے گا۔ اس وینیو پر ورلڈ کپ کے چار میچز کھیلے جائیں گے۔
زمبابوے کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر گیویمور ماکونی کے مطابق اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت مکمل ہوچکی ہے اور اب فنشنگ کے کام پر توجہ دی جارہی ہے۔ اسٹیڈیم کی تعمیر 2027 کے وسط تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے، جس کے بعد وہاں ایک بین الاقوامی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
دوسری جانب ہرارے اور بلاوایو کے موجودہ گراؤنڈز اور اسٹیڈیمز کو بھی ورلڈ کپ کی ضروریات کے مطابق تیار کیا جارہا ہے۔ زمبابوے جنوبی افریقہ اور نمیبیا کے ساتھ مشترکہ طور پر 2027 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل