Loading
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ایمانوئل میکرون کی ابوظہبی آمد پر ہوائی اڈے پر باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات اور فرانس کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ اعزازی دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
ایمانوئل میکرون کا یہ دورہ خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور توانائی کی عالمی منڈی کو درپیش مشکلات کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے۔
اس دورے کا ایک اہم مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی بحال کرنے اور توانائی کی فراہمی کے راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے علاقائی رہنماؤں سے مشاورت کرنا ہے۔
فرانس خلیجی ممالک کے ساتھ دفاع، سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ ملاقات میں ان امور کے علاوہ نئی ٹیکنالوجی اور علاقائی استحکام پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
میکرون کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خلیجی ممالک خطے میں کشیدگی کم کرنے اور عالمی توانائی کی ترسیل معمول پر لانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث خطے میں توانائی کی تنصیبات اور سمندری نقل و حمل کو خطرات لاحق ہیں جس سے عالمی سطح پر تیل کی فراہمی میں تعطل اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل