Monday, October 19, 2026
 

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

 



پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقامی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور اسٹریٹجک رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ فیلڈ مارشل نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مذہبی اقدار، باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری پر استوار ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل