Monday, October 19, 2026
 

فیسکو میں اربوں کی بجلی چوری؛ نيب نے ستارہ کیمیکل کے مالک کے گرد گھیرا تنگ کردیا

 



فیسکو میں اربوں روپے کی مبینہ بجلی چوری کے اسکینڈل میں نيب نے ستارہ کیمکل کے مالک میاں ادریس کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا۔ نیب نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں میاں ادریس کی 10 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اراضی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ نیب نے میاں ادریس، فیسكو سابق سی ای اوز سمیت 13 افراد کے نام جائیدادوں، اثاثوں کی چھان بین شروع کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ ستارہ سپنا، ستارہ گولڈ، ستارہ پارک، ستارہ ڈائمنڈ ویلی کی اراضی، رقبہ سمیت ستارہ قمر ولاز، ستارہ ابن، ستارہ ہائیٹ، ستارہ کالونی، ستارہ ولاز کی اراضی کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ نيب نے اے ڈی سی آر فیصل آباد کو مراسلہ لکھ کر بجلی چوری کے اسکینڈل میں ملوث میاں ادریس کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل