Loading
کراچی میں ریلوے پولیس اور سٹی وارڈن کے درمیان تنازع کے بعد وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میئر کراچی مرتضی وہاب سے رابطہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق کراچی میں ریلوے پولیس اور سٹی وارڈنز کے درمیان ناتھا خان پل سے گلستان جوہر زیر تعمیر لنک روڈ کی تعمیر کے تنازع پر ریلوے پولیس کی جانب سے سڑک کی تعمیر رکوانے پر اختلافات سامنے آگئے۔
سٹی وارڈن کی جانب سے ریلوے پولیس اور ریلوے پولیس کی جانب سے جوابی ایف آئی آر، نامعلوم افراد کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے، سٹی ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم افراد کی جانب سے کچرا پھینکے جانے کے بعد دونوں اداروں میں کشیدگی بڑھ گئی۔
اس کو ختم کروانے کیلیے وزیر ریلوے نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے رابطہ کیا اور دونوں کے درمیان مثبت گفتگو جبکہ مذاکرات ہوئے۔
ذرائع کے مطابق میئر کراچی نے لنک روڈ منصوبے میں رکاوٹ کا معاملہ اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھا دیا جس کے بعد سڑک پر آمد و رفت میں شہریوں کو سہولت ملنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اور مئیرکراچی کے درمیان گفتگو مثبت انداز میں ہوئی جبکہ دونوں نے کشیدگی ختم کرکے معاملات کو بہتر بنانے کی مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل