Monday, October 19, 2026
 

پنجاب حکومت کا جاسوسی کیلیے استعمال ہونیوالے آلات پر پابندی کا فیصلہ

 



پنجاب حکومت نے جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، خفیہ کیمروں اور ریکارڈنگ آلات سے لیس عینکوں، پین، گھڑیوں اور دیگر ڈیوائسز پر مکمل پابندی ہو گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جاسوسی کے آلات اور خفیہ الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال اور خرید و فروخت پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، حکومتِ پنجاب نے شہریوں کی نجی زندگی اور ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے یہ اہم فیصلہ کیا۔ خاص طور پر خواتین اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے جاسوسی کے آلات پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جاسوسی کے آلات کے ذریعے غیر قانونی نگرانی، ہراسانی اور بلیک میلنگ کی شکایات سامنے آئی ہیں ، حکومتِ پنجاب شہریوں کے بنیادی حقوق، نجی معلومات اور ذاتی زندگی کے تحفظ کے لیے متحرک ہے، خفیہ کیمروں سے لیس روزمرہ استعمال کی اشیاء کے غیر قانونی استعمال پر سخت سزا ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل