Tuesday, October 20, 2026
 

سوشل میڈیا صارفین کی فلم ’مینگو جٹ‘ پر تنقید اور ٹرولنگ، حریم فاروق نے خاموشی توڑ دی

 



پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق نے اپنی نئی فلم ’مینگو جٹ‘ کی پروموشن کے دوران پہنے گئے لباس پر ہونے والی تنقید اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر ردعمل دے دیا۔ حریم فاروق ان دنوں فیصل قریشی کے ساتھ اپنی پنجابی فلم ’مینگو جٹ‘ کے باعث خبروں میں ہیں جس کی تشہیر کے دوران ان کے مختلف انداز اور لباس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ حال ہی میں عمیر علوی کو دیے گئے انٹرویو میں حریم فاروق نے کہا کہ انہوں نے تقریباً 10 سال پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ دوسروں کی باتوں کی پروا نہیں کریں گی۔ https://www.youtube.com/watch?v=foGrCKjYlJ0&t=44s اداکارہ کے مطابق تنقید کرنے والے ہوں یا سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والے افراد، لوگ ہمیشہ کچھ نہ کچھ کہتے رہیں گے، اس لیے ان کی باتوں پر وقت ضائع کرنا بے فائدہ ہے۔ حریم فاروق نے مزید کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر تبصرے پڑھتی ہی نہیں بلکہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے اور کام پر توجہ دینے کو ترجیح دیتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل