Loading
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان اپنے حالیہ لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
حال ہی میں عائزہ خان نے شرمین عبید چنائے کے پروڈکشن ہاؤس ’پٹاخہ پکچرز‘ کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں اداکارہ سفید رنگ کے مغربی طرز کے لباس میں نظر آئیں، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے ان کے انداز پر مختلف تبصرے کیے۔
https://www.instagram.com/reels/DeracmPsNRW/
بعض صارفین نے عائزہ خان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ماضی میں نسبتاً سادہ اور باوقار لباس پہننے کو ترجیح دیتی تھیں جبکہ ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ عائزہ پہلے بغیر آستین والے لباس نہ پہننے کی بات کرتی تھیں، تاہم اب ان کا انداز تبدیل ہو گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل