Wednesday, October 21, 2026
 

انڈس ہائی وے سے اغوا 5 افراد واپس پہنچ گئے، 17 تاحال لاپتا

 



انڈس ہائی وے پر اغوا ہوئے بعض مغوی واپس پہنچ گئے تاہم دیگر تاحال لاپتا ہیں جن کے لواحقین نے پروا اڈا میں احتجاج بھی کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈس ہائی وے پر چیڑا مائنر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ اور چشمہ شوگر ملز کی بس سے متعدد افراد کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا تھا۔ اغوا کے خلاف لواحقین اور اہالیانِ علاقہ نے پروا اڈا کے مقام پر انڈس ہائی وے کو بند کر کے احتجاج بھی کیا۔ بعد ازاں گاڑیوں سے اتارے گئے ارسلان، ماجد، کاشف، شیراز اور حماد کو چھوڑ دیا گیا۔ جنہوں نے بتایا کہ وہ تقریباً چار گھنٹے پیدل چل کر واپس پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ 17 افراد تاحال لاپتا ہیں، پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے اور مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل