Loading
سری لنکن بیٹر اور انگلینڈ کے خلاف تاریخی میچ کے ہیرو پوون رتنائیکے نے کہا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ دوسری اننگز میں زیادہ بہتر نظر آئی جس پر ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی ہدف حاصل کیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتنائیکے کا کہنا تھا کہ سری لنکن بیٹرز نے مثبت سوچ کے ساتھ بیٹنگ کی اور ہدف کا تعاقب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ ون ڈے کرکٹ کے لیے اچھی تھی۔
پوون رتنائیکے نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف تاریخی ہدف حاصل کرنے پر پوری سری لنکن ٹیم خوش ہے جبکہ سری لنکا کے پوون رتنائیکے نے انگلینڈ کے خلاف 130 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے پریس کانفرس میں کہا تھا کہ میں ہمیشہ میچ وننگ اننگز کو ترجیح دیتا ہوں میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 114 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی، اپنی اننگز میں ہیری نے 21 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔
انگلینڈ نے سری لنکا کو 430 رنز کا ہدف دیا جو سری لنکا نے آخری اوور میں حاصل کرلیا، اس کے علاوہ سری لنکن ٹیم 400 رنز سے زائد کا ہدف حاصل کرنے والی پہلی ایشین ٹیم بھی بن گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل