Friday, October 23, 2026
 

خانیوال؛ بیوی سے مبینہ تعلقات کے شبہے پر شہری قتل

 



تحصیل عبدالحکیم کی بستی نظام آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر شہری کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے رہائشی عبدالعزیز کو چھری کے وار کرکے مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا، مقتول عبدالعزیز رات کے وقت بستی نظام آباد میں عمران کے گھر آیا ہوا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کو مقتول کے اپنی اہلیہ سے مبینہ تعلقات کا شبہ تھا۔ مبینہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعے کی تفتیش جاری ہے اور پولیس کی کارروائی کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل