Saturday, October 24, 2026
 

غیر ملکی لڑکی مبینہ زیادتی کیس: ملزمان کے میڈیکل اور شناخت پریڈ کے حوالے سے فیصلہ محفوظ

 



غیر ملکی لڑکی ڈیانا زیادتی کیس میں مرکزی ملزم تنویر اور ساتھی احتشام کو ماڈل ٹاؤن عدالت میں پیش کردیا کیا گیا۔ ملزمان کو احمد سعید صائم کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کے میڈیکل  اور شناخت پریڈ کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان پر شہری شعیب بٹ کو اغوا کرنے اور تشدد کا الزام ہے، تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کی شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی اور مؤقف اپنایا گیا کہ شہری پر تشدد اور اغوا کے مقدمے میں ملزمان کی شناخت پریڈ کروانی ہے۔ وکیل ملزمان نے کہاکہ ملزمان کا مکمل میڈیکلُ چیک اپ کروایا جائے، ملزمان پر رات بھر تشدد ہوا،  فاضل جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیا آپ پر تشدد ہوا کیا میڈیکل کروانا چاہتے ہیں، ملزم نے جواب دیا کہ جی مجھ پر تشدد ہوا میڈیکل کروانا چاہتا ہوں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل