Loading
ٹی بی کنٹرول پروگرام کی ریفرنس لیبارٹری کی بجلی منقطع کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے کی وجہ سے لیبارٹری ایک ماہ سے بند ہے اور ٹی بی کے مریضوں کے ٹیسٹ متاثر ہورہے ہیں۔
ٹی بی ریفرنس لیبارٹری کے ذمے بجلی کے بلوں کی مد میں 85 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔ انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے گئے۔
پیسکو نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر لیبارٹری کی بجلی کاٹ دی ہے اور لیبارٹری کی بندش کے باعث ٹی بی کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لیبارٹری کی بجلی بحال کرنے کے لیے بقایاجات کی ادائیگی ضروری قرار دی گئی ہے۔
ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اعوان نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی پر متبادل انتظام کے ذریعے کام چلایا جارہا تھا۔ لیبارٹری کی بجلی بحال کرنے سے متعلق اقدامات کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل