Saturday, October 24, 2026
 

نارکوٹکس قانون میں تبدیلی اور نئی عدالتوں کا قیام، تمام مقدمات نئی عدالتوں میں منتقل کردیئے گئے

 



نارکوٹکس قانون میں تبدیلی اور نئی عدالتوں کا قیام، سندھ کنٹرول نارکوٹکس ایکٹ کے تمام مقدمات نئی عدالتوں میں منتقل کردیئے گئے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے 4 مقدمات بھی منتقل کیئے گئے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت پر 5 نئی کنٹرول آف نارکوٹکس کورٹ  بنادی گئی ہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر پانچوں اضلاع کی عدالتوں میں  مقدمات منتقل کردیئے گئے۔ پانچوں سیشن ججز نے 16 ہزار مقدمات کنٹرول نارکوٹکس کورٹ منتقل کردیئے ہیں۔ نئے قائم ہونے والے مقدمات کے ملزمان کا ریمانڈ بھی نئی عدالتوں سے حاصل کیا جائے گا۔ نئے اور زیر سماعت مقدمات کا عبوری یا حتمی چالان بھی نئی عدالتوں میں جمع کرایا جائے گا۔ اکتوبر 2024 کے بعد رجسٹرڈ ہونے والے تمام مقدمات نئی عدالتوں میں زیر سماعت آئیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل