Saturday, October 24, 2026
 

دیپیکا پاڈوکون کی دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد شاہ رخ خان کیساتھ فلمی دنیا میں واپسی

 



بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون زچگی کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کام شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ 26 اکتوبر سے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔ بھارتی میڈیا اور ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا اور شاہ رخ خان ممبئی میں فلم کے ایک شاندار گانے کی شوٹنگ کے لیے دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس گانے کی کوریوگرافی ویبھاوی مرچنٹ کریں گی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ بھی اس کا حصہ ہوسکتی ہے۔ تاہم گانے کے نام اور موسیقار سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ دیپیکا اور رنویر سنگھ نے 19 ستمبر 2026 کو اپنے دوسرے بچے کا استقبال کیا تھا۔ اداکارہ کی واپسی دونوں فنکاروں کے مداحوں کے لیے خوش آئند خبر ہے۔ شاہ رخ اور دیپیکا اس سے قبل ’اوم شانتی اوم‘، ’چنئی ایکسپریس‘، ’ہیپی نیو ایئر‘، ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ فلم ’کنگ‘ میں سہانا خان، رانی مکھرجی، ابھیشیک بچن اور ارشد وارثی سمیت دیگر فنکاروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 450 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی یہ ایکشن تھرلر فلم 24 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ تاہم دیپیکا کی شوٹنگ اور دیگر زیرِ گردش خبروں کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہوئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل