Saturday, October 24, 2026
 

ڈیانا مبینہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کے خلاف درج نئے مقدمے کی تفصیلات سامنے اگئیں

 



ڈیانا کیس کے مرکزی ملزم احمد تنویر کے خلاف درج نئے مقدمے کی تفصیلات سامنے اگئیں احمد تنویر کو تھانہ اچھرہ میں درج اغوا کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے،  اغوا کا مقدمہ 23 اکتوبر کو تین نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا تھا۔ اغوا کا مقدمہ شہری شعیب کے بیان پر درج ہوا، شہری شعیب کے مطابق اس کی موٹر سائیکل کو گاڑی نے ٹکر ماری جس پر کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد کے بعد ملزم شہری کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اسے کمرے میں بند کر دیا، ایف ائی ار کے مطابق اغوا اور شہری پر تشدد کا واقعہ 18 اکتوبر کو پیش ایا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل