Sunday, October 25, 2026
 

راولپنڈی میں نجی پٹرول پمپ کے منیجر کیساتھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین، 3 ملزمان گرفتار

 



واہ کینٹ میں نجی پٹرول پمپ کے منیجر کیساتھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین، منیجر نے خود ہی ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق پمپ منیجر نے ملازم اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے منیجر اور ایک ملازم کو شامل تفتیش کیا گیا تو انہوں نے واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے 18 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کرلی، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی نے کہا کہ ملزمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل