Sunday, October 25, 2026
 

ٹنڈوآدم؛ بس اور کار میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

 



ٹنڈو آدم میں بس اور کار کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سانگھڑ کے علاقے ٹنڈوآدم جھول روڈ پر کراچی سے آنے والی مسافر بس اور کار کے مابین ہونے والی ہولناک ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ کراچی سے سانگھڑ جانے والی بس کی ٹکر سعید آباد جانے والی کار سے ہوئی۔ حادثے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جن کا تعلق مٹیاری سے ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم راستے میں ہی ایک اور خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ المناک واقعے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل