Loading
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے رابطہ کیا ہے، اگلے دو روز میں وزیراعظم اور حافظ نعیم کی ملاقات متوقع ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے رابطہ کیا اور بات کی، لیاقت بلوچ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ خان نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بات چیت کی۔
لیاقت بلوچ نے بتایا ہے کہ پٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومتی کمیٹی کے اراکین نے وزیراعظم کو پیش رفت سے آگاہ کیا ہے، احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ نے بتایا ہے کہ آئندہ دو روز میں شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات ہوگی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی وزیراعظم سے پٹرولیم لیوی کے خاتمہ کے ایجنڈا پر ملاقات کریں گے، جماعت اسلامی پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل