Loading
سندھ کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں آج (26 اکتوبر) زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 تھی۔ زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 46 منٹ پر آیا۔
زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز سندھ کے شہر سہون سے 61 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔
محکمہ موسمیات کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق زلزلے کا عرض بلد 25.97 ڈگری شمال اور طول بلد 67.52 ڈگری مشرق تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل