Monday, October 26, 2026
 

سہ ملکی سیریز: شاداب خان کو ایج لگنے کا پتہ ہی نہیں چلا، کس کے کہنے پر ریویو لیا؟

 



پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف یادگار اننگز کھیل کر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کردیا۔ انہوں نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 96 گیندوں پر ناقابلِ شکست ریکارڈ ساز 113 رنز بنائے اور حارث رؤف کے ساتھ دسویں وکٹ پر 89 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کرکے پاکستان کو ایک وکٹ سے کامیابی دلائی۔ ???????????????????????????????? ???????????????????????????? ???????? ???????????? ???????????????? ???????????????? ???????????? A @HarisRauf14 boundary to seal a stunning one-wicket win! ????#PAKvENG | #CricketKaJashan | #PinkDay pic.twitter.com/kngsaqs4in — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 25, 2026 ایک موقع پر انگلینڈ کو اس وقت کامیابی کی امید پیدا ہوئی جب پاکستان کو جیت کے لیے 21 رنز درکار تھے اور گس ایٹکنسن کی یارکر پر شاداب کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا لیکن ریویو لینے پر الٹرا ایج میں گیند معمولی سی بیٹ لگتی نظر آئی جس وے وہ ناٹ آؤٹ قرار پائے۔ WHAT DRAMA IN LAHORE! ???? Shadab Khan is saved by the review ????#PAKvENG | #CricketKaJashan | #PinkDay pic.twitter.com/gon1CEmYa9 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 25, 2026 قابل ذکر بات یہ ہے خو شاداب خان اور نان اسٹرائیکر پر موجود حارث رؤف کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ گیند بیٹ سے لگی ہے اور وہ انگلش ٹیم سے ہاتھ ملا کر مایوسی کے ساتھ واپس جانے لگے تھے تاہم حارث رؤف نے انہیں ریویو لینے کا مشورہ دیا اور یہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ From heartbreak to glory in an instant ????@76Shadabkhan survives, Pakistan believe and the rest is history! ????#PAKvENG | #CricketKaJashan | #PinkDay pic.twitter.com/ZXNHms5jFI — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 25, 2026 واضح رہے کہ 89 رنز کی ریکارڈ شراکت میں حارث رؤف نے 19 گیندوں پر ناقابلِ شکست سات رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے شاداب کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے اپنی وکٹ محفوظ رکھی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل