Loading
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کے نرخ میں اضافے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 28 اکتوبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
پیٹرول کی نئی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کمی سے 376 روپے 6 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 28 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت نئی قیمتیں مقرر کیں، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل