Tuesday, October 27, 2026
 

ترکیہ: میچ کے بعد کھلاڑیوں کے درمیان شدید ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

 



ترکیہ کی سپر لیگ میں گالاتاسرائے اور اس کی حریف ٹیم فینرباہچے کے درمیان میچ کے بعد فٹبال پِچ میدانِ جنگ بن گئی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان شدید ہاتھا پائی ہوئی۔ انٹرکانٹینینٹل ڈربی میں 1-2 سے شکست کے بعد فینرباہچے کے کھلاڑی غصے میں آگئے جس کے باعث صورتحال قابو سے باہر ہوگئی اور عملے کے ارکان کو معاملہ سنبھالنے کے لیے میدان میں آنا پڑا۔ میچ کے اختتام پر فینرباہچے کے کھلاڑی کریم آکتوراوغلو اور مخالف کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد گالاتاسرائے کے کپتان عبدالکریم بردقجی کی جانب سے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو جھگڑے سے دور لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس دوران آکتوراوغلو کو فوری طور پر پیچھے ہٹایا گیا جبکہ مڈفیلڈر ماتیو گینڈوزی اور گالاتاسرائے کے ایک اہلکار کے درمیان بھی جھڑپ شروع ہوگئی۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب متعدد کھلاڑی اور اسٹیڈیم کی سیکیورٹی بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اسی دوران ایک اور جھڑپ میں انگلش فٹبالر آرچی براؤن نے حریف کپتان بردقجی کی گردن کو بازوؤں میں جکڑ لیا۔ بعدازاں انہیں کھینچ کر زمین پر گرا دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل