Loading
شہر قائد میں ڈاکس پولیس نے نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی کے علاقے میں دوران گشت مشتبہ گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی کے دوران 350 کلو نان کسٹم پیڈ چھالیہ کے 30 بورے برآمد ہوئے۔
پولیس نے ڈرائیور فیاج ، پجیرو گاڑی اور برآمد کی گئی اسمگل چھالیہ کو دفعہ 550 اور 54 کے تحت قبضے میں لیا گیا۔
جبکہ ڈاکس پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر کے گرفتار ملزم ، گاڑی اور چھالیہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل