Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 17 سالہ لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نیو کراچی کے علاقے سیکٹر الیون ای میں ناگن چورنگی پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 23 سالہ نوجوان خواجہ احد زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق نوجوان کو پشت پر گولی لگی، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا۔ پولیس واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
دوسری جانب لیاقت آباد نمبر 3 میں محمدی مسجد کے قریب ایک گھر میں پراسرار طور پر ہونے والی فائرنگ سے 17 سالہ لڑکی عائشہ زخمی ہوگئی، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل