Tuesday, October 27, 2026
 

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، جے یو آئی کا دفتر زد میں آنے کا امکان، کارکنان طلب

 



خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد انتظامیہ کی جانب سے پشاور میں جاری انکروچمنٹ آپریشن کی زد میں آئے جے یو آئی کے صوبائی سیکریٹریٹ کچھ حصہ بدھ کو گرائے جانے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر قائم جمعیت علما اسلام کا صوبائی سیکرٹریٹ بھی تجاوزات کی زد میں آنے کا خطرہ ہے، جس کے پیش نظر جے یو آئی قیادت  نے ممکنہ آپریشن کی اطلاع پر پارٹی ورکرز کو آج سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔ حکومت کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے تحت رنگ روڈ پر جاری کارروائی میں جے یو آئی سیکرٹریٹ کا کچھ حصہ بھی آپریشن میں آنے کا امکان ہے۔ سوشل میڈیا پر جے یو آئی سیکرٹریٹ کو نوٹس جاری ہونے کی پوسٹ شیئر کی جارہی ہے لیکن پی ڈی اے سمیت متعلقہ اداروں کا کہنا ہے جے یو آئی سیکرٹریٹ کو نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمٰن  کا کہنا ہے سیکرٹریٹ کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ آپریشن کے پیش نظر جے یو آئی کی قیادت نے پارٹی ورکرز کو آج صبح 8 بجے پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ سابق میئر حاجی زبیر نے بتایا ہے کہ جے یو آئی سیکرٹریٹ باقاعدہ اجازت نامے اور نقشے کے مطابق بنایا گیا ہے اور اسے منہدم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل