Wednesday, October 28, 2026
 

انگلش فٹبال کی تاریخ میں سب سے بڑا اپ سیٹ، آرسنل کو فلیٹ ووڈ کے ہاتھوں شکست

 



انگلش فٹبال کے کاراباؤ کپ میں تاریخ کا بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے جہاں لیگ ٹو کی ٹیم فلیٹ ووڈ ٹاؤن نے مضبوط حریف آرسنل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-5 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ انگلش فٹبال کے چوتھے درجے میں کھیلنے والی فلیٹ ووڈ ٹاؤن نے اپنے ہوم گراؤنڈ ہائیبری اسٹیڈیم میں آرسنل جیسی بڑی ٹیم کو شکست دے کر کلب کی تاریخ کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک حاصل کی۔  اسٹیڈیم کے اوپر ڈرون نظر آنے کے بعد میچ کے ابتدائی مرحلے میں آٹھ منٹ سے زائد وقت کے لیے کھیل روک دیا گیا تھا۔ A drone stops play at the Highbury Stadium. pic.twitter.com/TvjNjjACFM — Sky Sports Football (@SkyFootball) October 27, 2026 دونوں ٹیموں کی رینکنگ میں 84 درجوں کا فرق تھا جس کے باوجود میزبان ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔ Arsenal just lost to Fleetwood Town in the EFL Cup. Arsenal’s roster: $1.5 BILLION Fleetwood Town’s roster: $3 million Fleetwood is currently 18th in the 4th level of English soccer. Possibly the biggest upset in English soccer history. pic.twitter.com/8aVUiKSlYp — Barstool Sports (@barstoolsports) October 27, 2026 میچ کے 21ویں منٹ میں آرون لوپالو بی نے گول کرکے فلیٹ ووڈ ٹاؤن کو برتری دلائی۔ آرسنل نے دوسرے ہاف میں وکٹر گیوکیریس کے گول کی بدولت مقابلہ برابر کر دیا تاہم مقررہ وقت میں مزید کوئی گول نہ ہو سکا۔ میچ کے 86ویں منٹ میں آرسنل کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب نوجوان کھلاڑی میکس ڈاؤمن مخالف کھلاڑی ہیریسن نیل کے ساتھ ٹکراؤ کے بعد لات چلانے پر ریڈ کارڈ دیکھ کر میدان سے باہر ہو گئے۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فلیٹ ووڈ کے گول کیپر جے لنچ نے برونو گیمارائش کی کک روک کر اپنی ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی جبکہ کونر ہاؤگھی نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کرکے فتح پر مہر ثبت کر دی۔ The 19 year old for the win ???? pic.twitter.com/suobTNPTrs — Énrique (@JeauxDirtee) October 28, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل