Loading
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کے مؤثر حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس اسٹیشن حسن خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ہوگیا۔
سی سی پی او میاں سعید کے مطابق کواڈ کاپٹر کے ذریعے پولیس اسٹیشن پر بم شیل کا حملہ کیا گیا تاہم نیٹ جال کی وجہ سے بم شیل پھٹ نا سکا۔
پولیس حکام کے مطابق بم ناکارہ کرنے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب کر دی تھیں۔
ڈرون کاپٹر کے حملوں کے خطرات کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا تھا، کیونکہ جالیاں نصب کرنے سے نقصان کم سے کم ہوتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل