Loading
لاہور میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، تھانہ چوہنگ اور کوٹ لکھپت کی حدود سے دو بچے مبینہ طور پر اغوا ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے سے 8 سالہ شانزے گھر سے دکان پر جانے کے لیے نکلی، تاہم واپس نہ آئی۔ بچی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسری جانب کوٹ لکھپت کے علاقے سے 12 سالہ بلال گھر سے نکلا مگر واپس نہ پہنچا، جس پر اس کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے بچوں کی تلاش شروع کردی ہے، تاہم تاحال دونوں بچوں کو بازیاب نہیں کروایا جاسکا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل