Loading
کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ اور ایڈم انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے تین روزہ ادبی فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، جس میں 400 سے زائد دینی و عصری تعلیمی اداروں کے طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔
فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کی علمی، ادبی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ان میں مطالعے، ادب اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ تین روزہ ادبی میلہ طلبہ میں موجود قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے بنوریہ لٹریچر کلب کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
مفتی نعمان نعیم کا کہنا تھا کہ ادبی سرگرمیوں کے ذریعے نئی نسل میں شعور و آگاہی پیدا کی جا سکتی ہے۔ نوجوانوں کی علمی، ادبی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے اس نوعیت کے پروگرام اہم ہیں، کیونکہ ان سے طلبہ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور دوسروں کے سامنے پیش کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔
ادبی فیسٹیول کے دوران حسنِ قرأت، نعت، نظم، غزل اور بیت بازی سمیت مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تقاریر، مقالہ نگاری اور دیگر علمی و ادبی سرگرمیاں بھی فیسٹیول کا حصہ ہوں گی۔
منتظمین کے مطابق فیسٹیول کی اختتامی تقریب 29 اکتوبر کو منعقد ہوگی، جس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کا یہ اقدام طلبہ میں مطالعے کا ذوق بڑھانے، ادبی رجحانات کو فروغ دینے اور مثبت تخلیقی سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کرنے کی کوشش ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل