Thursday, October 29, 2026
 

شاہ ویر کادوانی کی نئی تصاویر دیکھ کر صارفین کو ارجن کپور یاد آگئے، دلچسپ تبصرے کر ڈالے

 



پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار شاہ ویر کادوانی اپنے نئے ڈرامے کی ساتھی اداکارہ عینا آصف کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر پھر سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ کا نشانہ بن گئے۔ حال ہی میں شاہ ویر کادوانی نے انسٹاگرام پر ڈرامے کی نئی قسط کے کچھ بی ٹی ایس مناظر شیئر کیے، جن میں دونوں اداکار خوبصورت لباس زیب تن کیے مختلف انداز میں پوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصاویر میں شاہ ویر سیاہ سوٹ جبکہ عینا آصف ہلکے نیلے رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔ تاہم تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے شاہ ویر کادوانی کی اداکاری اور انداز پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔         View this post on Instagram                       ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ ’یہ واحد شخص ہے جو ارجن کپور کو آسانی سے شکست دے سکتا ہے‘۔ دوسرے نے لکھا کہ ’بھائی آپ نے تو رونگٹے بٹھا دیے‘۔ دوسری جانب متعدد مداح شاہ ویر کادوانی کی حمایت کرتے اور ان کی تعریف کرتے بھی نظر آئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل