Loading
عالمی و مقامی منڈی میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جب کہ چاندی کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 031 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 25ہزار 636روپے کی سطح پر رہی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 64ہزار 914روپے کی سطح پر رہی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 86 روپے کی کمی سے 5ہزار 768روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 73روپے کی کمی سے 4ہزار 945روپے کی سطح پر آگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل