Thursday, October 29, 2026
 

لاہور: کم عمر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں سگا بھائی گرفتار

 



لاہور گجر پورہ میں کم عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے میں سگا بھائی گرفتار کرلیا گیا۔ گجر پورہ پولیس نے 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سگے بھائی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم محمد عمر کے خلاف متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ لڑکی نے اپنے بھائی پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ متاثرہ لڑکی نے واقعے سے متعلق اہل خانہ کو آگاہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی شکایات پر فوری قانونی کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل