Thursday, October 29, 2026
 

بحیرۂ عرب میں برقی شعاع مچھلی کی نئی نوع دریافت

 



بحیرہ عرب کی گہرائیوں میں سائنس دانوں نے بجلی کے جھٹکے پیدا کرنے والی مچھلی کی ایک نئی قسم دریافت کر لی۔ ماہرین کے مطابق یہ مچھلی بحیرہ عرب کے جنوب مشرقی حصے میں پائی گئی ہے جسے ’ٹیٹرونارسی رامان مورتی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ شمالی بحر ہند میں ٹیٹرونارسی نسل کی پہلی تصدیق شدہ دریافت ہے۔ نئی دریافت ہونے والی مچھلی کی پشت گہری سیاہ یا بھورے رنگ کی ہے جبکہ اس کے جسم کی چوڑائی لمبائی سے زیادہ ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ سے بھی اس کی منفرد خصوصیات کی تصدیق ہوئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قسم کی مچھلیاں اپنے شکار کو بے حرکت کرنے اور دشمنوں سے بچنے کے لیے بجلی کے جھٹکے پیدا کرتی ہیں جو بعض اقسام میں 220 وولٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت سمندر کی گہرائیوں میں چھپی حیاتیاتی دنیا کو سمجھنے میں اہم پیش رفت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل