Loading
پولیس نے وفاقی سول حساس ادارے کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے انعام یافتہ انتہائی مطلوب ڈاکو عبدالقادر عرف قادرو جاگیرانی کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سانگی کی حدود میں قومی شاہراہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران قادرو جاگیرانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔
ہلاک ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایس پی سکھر کے مطابق قادرو جاگیرانی رینجرز اور پولیس پر حملوں، اہلکاروں کی شہادت، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، سی پیک سے متعلق اغوا کی وارداتوں اور دہشت گردی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو اور اس کا گروہ کچے کے علاقے میں پناہ لے کر مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا، جبکہ حکومت سندھ نے اس کی گرفتاری پر 30 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل