Loading
امریکا میں اگلے ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے سینٹکام کے کمانڈر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں اہم بریفنگ دی۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس بریفنگ میں ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ حملوں کے حوالے سے دستیاب آپشنز سے آگاہ کیا گیا۔ امریکی جریدے نے اس اہم بریفنگ سے متعلق مصدقہ معلومات رکھنے والے افراد کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ اہم بریفنگ صدر ٹرمپ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کے درمیان ہوئی تھی۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین بھی اس بریفنگ کا اہم حصہ تھے جبکہ ایک اور ذرائع نے کابینہ کے اہم اراکین کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل