Friday, October 30, 2026
 

آزاد کشمیر کے باشعور عوام کا ریاست میں انتشار پھیلانے والے فسادی جتھے کو کرارا جواب

 



آزاد جموں و کشمیر کے غیور عوام نے ریاست مخالف عزائم رکھنے والے فسادی جتھے کے گمراہ کن پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔ شہریوں نے فسادی جتھے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی ٹولوں میں تقسیم ہوکر انتشاری ٹولہ بن چکی ہے۔  صرف راولاکوٹ کے چھوٹے سے علاقے میں یہ انتشاری ٹولہ بیٹھا ہوا باقی آزاد جموں و کشمیر میں حالات معمول پر ہیں۔ عوام کا کہنا تھا کہ فسادی جتھے نے اپنے مذموم مقاصد اور سیاست کو چمکانے کے لیے عام عوام کو استعمال کیا، فسادی جتھہ جو تقسیم کی باتیں کرتا ہے یہ غیر ملکی ایجنڈا ہے اور انہیں باہر سے فنڈنگ بھی ہو رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل