Friday, October 30, 2026
 

رونالڈو کی 67ویں ہیٹ ٹرک، 1000 ہزار گولز سے فاصلہ مزید کم ہوگیا

 



پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کے 1000 گولز کے تاریخی سنگ میل کی جانب اہم پیش رفت کرلی۔ سعودی پرو لیگ میں النصر کی جانب سے کھیلتے ہوئے 41 سالہ رونالڈو نے الخلود کے خلاف صرف 15 منٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اپنی ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی دلائی۔ اس کامیابی کے بعد ان کے مجموعی کیریئر گولز کی تعداد 985 ہوگئی ہے اور وہ 1000 گولز سے محض 15 گول دور ہیں۔ Cristiano Ronaldo bags a hat trick for Al Nassr, bringing his career goal tally to 985 for club and country ???? 15 MORE GOALS FOR 1,000 ????‍???? pic.twitter.com/avRNWOi5c7 — ESPN FC (@ESPNFC) October 29, 2026 مقابلے کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور اسکور 2-2 سے برابر رہا۔ تاہم رونالڈو نے 66ویں، 72ویں اور 81ویں منٹ میں گول کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ د’66 ⚽️ د’72 ⚽️ د’81 ⚽️ خلال 15 دقيقة، الأسطورة كريستيانو رونالدو يسجّل أول ثلاثية له هذا الموسم ???????? #النصر_الخلود | #دوري_روشن_السعودي pic.twitter.com/dvhjxJ7zxq — رياضة ثمانية (@thmanyahsports) October 29, 2026 یہ النصر کی جانب سے ان کی ساتویں ہیٹ ٹرک تھی جبکہ کلب اور قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ مجموعی طور پر 67 ہیٹ ٹرکس مکمل کرچکے ہیں۔         View this post on Instagram                       کیریئر میں 985 گولز کے ساتھ رونالڈو فٹبال کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ ارجنٹائن کے لیونل میسی 936 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل