Loading
ہانگ کانگ سکسز کے اپنے دوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔
مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بناسکی۔ ششانک سنگھ 11 گیندوں پر 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 2 جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 89 رنز کا ہدف با آسانی 3.5 اوورز میں اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
خواجہ نافع 12 گیندوں پر 41 اور کپتان عباس آفریدی 8 گیندوں پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد 7 اور عرفان خان 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل