Loading
پاکستان میں رواں برس کا آٹھواں پولیو کیس رپورٹ ہوگیا جو کہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سامنے آیا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے آٹھ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، 8 پولیو کیسز میں سے 6 خیبر پختونخوا اور 2 سندھ سے سامنے آئے ہیں۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے تاہم ویکسین کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے، ملک بھر کے 97 منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کل سے شروع ہوگی، انسدادِ پولیو کی ذیلی قومی مہم 2 سے 8 نومبر 2026 تک جاری رہے گی جس میں 5 سال سے کم عمر تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں، معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل