Sunday, November 01, 2026
 

بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

 



بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کے ٹاور نمبر 3 پر کواڈ کاپٹر حملہ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے آئی ڈی پیز کیمپ کے ٹاور نمبر 3 پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی صورتحال مزید سخت کردی گئی، پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل