Monday, November 02, 2026
 

عروسہ قریشی کی نئی ویڈیو نے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں کو پھر ہوا دے دی

 



پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔ حال ہی میں عروسہ قریشی نے انسٹاگرام پر گروسری شاپنگ کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے اور خاندان کے ایک بزرگ کے ہمراہ نظر آئیں، تاہم ان کے شوہر بلال قریشی موجود نہیں تھے۔ ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے بلال قریشی کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھانا شروع کر دیے۔ ایک صارف نے پوچھا کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں؟ جبکہ دوسرے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ دونوں میں علیحدگی ہو گئی ہے؟         View this post on Instagram                       واضح رہے کہ اس سے قبل عروسہ قریشی نے انسٹاگرام پر شوہر کو اَن فالو کرنے کے ساتھ اپنے پروفائل سے ان کا نام بھی ہٹا دیا تھا۔ تاہم بلال اور عروسہ نے تاحال علیحدگی کی تصدیق نہیں کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل