Loading
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ ملک میں ہاکی کے کھیل کا مستقبل روشن ہے، سہولتوں کی اب کوئی کمی نہیں، جیت کے لئے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزارت بین الصوبائی رابطہ امور میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر الحق، ذوالفقار بیگ، آر ڈی ایچ اے کے خازن محمد زاہد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایف جی پبلک اسکول محفوظ روڈ راولپنڈی کینٹ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حسن عسکری بخاری بھی موجود تھے۔
محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی موثر پالسیوں کی بدولت ہاکی کو گراس روٹ پر پرموٹ کیا جارہا ہے، ہاکی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکول کے طالب علموں کو چاہئے کہ وہ جدید ہاکی سے آگاہی حاصل کریں، فیڈریشن ہرممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔ نوجوان جدید ہاکی کھیل کر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے
بعد ازاں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے اسکول کے طالب علموں میں ہاکیاں اور دیگر سامان تقسیم کیا جبکہ ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لئے پیش کی جانے والی خدمات پر شیلڈ پیش کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل